ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : یلووڑی کوؤور گرام پنچایت میں یوم اطفال منایا گیا

بھٹکل : یلووڑی کوؤور گرام پنچایت میں یوم اطفال منایا گیا

Fri, 25 Nov 2016 18:57:26    S.O. News Service

بھٹکل:25/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے یلووڑی کوؤور گرام پنچایت دفتر میں آنگن واڑی میں یوم اطفال کے پروگرام کا پنچایت ممبر ہنومنت نائک نے افتتاح کیا۔ یلووڑی کوؤور گرام پنچایت کی صدر سوشیلا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ سی ڈی پی اؤ شری دیوی بھٹ، گرام پنچایت ممبران سریش نائک، میری ریٹا، لکشمی نارائن موہن نائک، سوشیلا ، آزاد یوتھ کلب کے صدر منور حسین ، سکریٹری عارف جبالی ، مولانا فیضی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ کویتانائک نے استقبال کیا۔ جانکی نائک نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے بعد بچوں نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کرتے ہوئے عوام کو محظوظ کیا۔


Share: